ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی میں المناک حادثہ۔برتھ ڈے کا جشن منانے کے بعد 3دوست ہوگئے ندی میں غرقاب

اپن انگڈی میں المناک حادثہ۔برتھ ڈے کا جشن منانے کے بعد 3دوست ہوگئے ندی میں غرقاب

Tue, 01 Jan 2019 12:52:01    S.O. News Service

پتور یکم ؍جنوری (ایس او نیوز)ضلع جنوبی کینرا کے اپن انگڈی جونیئر کالج کے تین طالب علم اس وقت نیتراوتی ندی میں غرقاب ہوگئے ، جب ندی کنارے برتھ ڈے منانے کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے منھ پر پوتے گئے کیک کو دھونے کی کوشش کی اور پیر پھسل کر ندی میں گرنے والے ایک دوست کو بچانے کی کوشش میں دیگر دو ساتھی بھی موت کے منھ میں چلے گئے۔

اس المناک حادثے میں فوت ہونے والے نوجوانوں کے نام محمد سوید، فرزان اور ساحر بتائے جاتے ہیں۔یہ تینوں مقامی جونیئر کالج میں پی یو سی میں زیر تعلیم تھے۔حادثہ 31دسمبر کی شام کو پیش آیاتھامگر تینوں کی لاشیں تلاش کرنے میں کافی دقت ہوئی۔پھر آج صبح ندی سے تینوں لاشیں برآمد کی گئیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں منتقل کردی گئیں۔ اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: